ایرانی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہےکہ جو اسرائیل کا دفاع کرےگا اس ملک کےتنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا،اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت لارہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کی جانب سے تل ابیب کےجنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹرپرحملہ کیا گیا،حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹرکو نقصان پہنچا۔
ایرانی دارالحکومت تہران ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا،تہران کے ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں،جہاں 4 خوفناک دھماکے رپورٹ ہوئے،جہاں ایک ایک بلڈنگ کو نشانہ بنایاگیا ہے۔
بغدادمیں امریکی سفارتخانےکےقریب دھماکوں کی اطلاعات موصل ہوئی ہیں،بغداد میں امریکی سفارت خانے میں سائرن بج اٹھے





















