متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم پاکستانی اور بھارتی روپیہ کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 6 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 54 پیسے مہنگا ہو کر 77.54 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 12.89 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی درہم کے مقابلے میں بھارتی روپیہ ایک پیسے اضافے سے 22.57 روپے پر آگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا 30.05 ٹکے پر مستحکم ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی انٹربینک میں 98 پیسے اور اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں نرخ 285.29 روپے اور 287 روپے ہوگئے۔