ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے ایران کے مختلف شہروں پر حملوں کے دوران تہران میں شہید ہونیوالے شہریوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی جبکہ 325 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں 78 شہری شہید اور 329 زائد زخمی ہوگئے، تمام اموات تہران میں ہوئیں۔
اسرائیل نے ایران پر رات گئے طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا آغاز کیا، جس میں آرمی چیف، سربراہ پاسداران انقلاب، 6 ایٹمی سائنسدانوں سمیت متعدد اہم شخصیات شہید ہوگئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف جنرل سلامی شہید ہوگئے، القدس فورس کے سینئر کمانڈر اسماعیل قانی اور جوہری پروگرام کے سربراہ اور سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی شمخانی بھی شہداء میں شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے حملوں میں دارالحکومت تہران سمیت قم، تبریز، اصفہان، ارمیا، مراغہ، اہواز، نتنز اور شیراز سمیت دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے 5 شہری شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے، تمام اموات تہران میں ہوئیں۔
ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، متعلقہ حکام ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، شہریوں کی زندگیاں بچانے اور علاج کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لارہے ہیں، ایمرجنسی سینٹرز میں ریلیف کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔





















