پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ای سی پی ٹریبونل نے این اے 126 لاہور سے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج کردی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹریبونل نے این اے 126 میں سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ توقیر عباس نے دائر کی تھی۔
الیکشن ٹریبونل نے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست خارج کردی، ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی درست قرار دیدی۔





















