سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس کا جواب ایڈووکیٹ ابوزر سلمان نیازی کی وساطت سے بھیجا گیا،نوٹس میں سابق کرکٹر نے نعمان نیاز کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کوردکردیا۔
نوٹس کے جواب میں کہا بیان لائیوشوکے دوران ایک عام سی گفتگو تھی،بیان کو ہتک آمیزتصورنہ کیا جائے، شعیب اختر نے محض حقائق اور معلومات بیان کیں،
یہ حقیقت ہے نعمان نیازپاکستان کرکٹ ٹیم کے سامان کے انچارج تھے،نعمان نیازاکثرکھلاڑیوں کے بیگ اٹھاتے تھےاس میں کوئی توہین آمیزبات نہیں۔






















