وزیرِاعظم ایک روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے،شہبازشریف دوست ملک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
شہبازشریف صدرشیخ محمدبن زایدالنہیان کی دعوت پرمتحدہ عرب امارات پہنچے،مشیریواےای شیخ طحنون بن زاید النہیان نےالبطین ہوائی اڈے پرشہبازشریف کااستقبال کیا،شیخ طحنون بن زاید النہیان وزیرِاعظم کےہمراہ گاڑی میں صدارتی محل روانہ ہوئے۔
سیکرٹری جنرل سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی احمدالشمسی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے، یو اےای میں پاکستانی سفیرفيصل ترمذی اورسفارتی عملہ بھی استقبال کیلئےموجودتھا۔
وزیراعظم وفدکےہمراہ صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمدبن زاید سےملاقات کریں گے،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں،اس کےعلاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی پاکستانی وفدمیں شامل ہیں۔



















