فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اسحاق ڈار نمائندگی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مسئلہ فلسطین کے پرامن دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس 17 سے 19 جون تک نیویارک میں منعقد ہوگی۔اس اہم کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کے دیرینہ تنازع فلسطین کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تناظر میں دو ریاستی حل کو عملی شکل دینا ہے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار کی شرکت پاکستان کی فلسطین سے دیرینہ وابستگی اور منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر حمایت کی عکاسی کرے گی۔
پاکستان مسلسل فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا آیا ہے اور اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھی اپنے اصولی مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرے گا۔






















