ایران کی بندرگاہ میں بوشہر میں میتھانول سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطاق بوشہر بندگارہ پر لنگر انداز میتھانول کے ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس میں جھلس کر 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں اور زخمی افراد میں اضافے کا خدشہ ہے۔






















