سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی لودھراں میں ملاقاتیں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایت جاری کر دی۔ اور دونوں رہنماؤں نے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کی بیٹے کی تعزیت بھی کی۔
رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے استحکام پاکستان پارٹی لودھراں کے مقامی رہنماؤں کی ملاقات ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملکی تاریخ کے منفرد منشور کے ساتھ سامنے آئی ہے،ہمارے منشور کا ہر نقطہ عوامی دلچسپی اور لوگوں کے دلوں کی ترجمانی سے بھرپور ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے بعد اب دیگر جماعتوں کو بھی منشور بنانے کا خیال آ رہا ہے ۔ہم نے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف وہی وعدے کیے ہیں جنیں پورا کیا جا سکے۔
اس موقع پرمرکزی پارٹی صدرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے لئے ہماری پارٹی کی تیاریاں مکمل ہیں ہر حلقے میں سیاسی ہوم ورک ہو رہا ہےمشاورت بھی جاری ہے انشاء اللہ بہتر سے بہتر امیدوار سامنے لائیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی تلمبہ آمد مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات بیٹے کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔۔#AAK #JKT #Talamba #AsimTariqJameel pic.twitter.com/l1WL0cwTSH
— Team Aleem Khan (@teamaleemkhan) November 6, 2023
دوسری جانب خانیوال میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی راہنماؤں کی تلمبہ آمد ہوئی ہے جس میں صدر پارٹی عبدالعلیم خان اور پیٹرن چیف جہانگیر خان ترین نے مولانا طارق جمیل سے ان کے جواں سالہ بیٹے کی موت پر تعزیت کی۔ اور اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مولانا طارق جمیل اور انکی فیملی کو اس اچانک موت پر صبر عطا ءفرمائے۔مولانا طارق جمیل کے جواں سالہ بیٹے عاصم جمیل کی گزشتہ دنوں ہونے والی اچانک موت پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔