ایشیا کپ 2023 میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
کولمبو میں جاری میچ میں بھارتی سورما لنکن باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Top effort from Sri Lanka spinners to bowl India out cheaply 👊#INDvSL 📝: https://t.co/KJENgDs4aT pic.twitter.com/EoY9FyrVO2
— ICC (@ICC) September 12, 2023
ایونٹ کے 10 ویں میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.1 اوورز میں پوری ٹیم 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کے ایل راہول نے 39، ایشان کشن نے 33 اور اکثر پٹیل نے 26 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شبمن گل نے 19 اور ویرات کوہلی نے محض 3 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے ڈنتھ ویلا لاگے کامیاب باؤلر رہے اور انہوں نے 10 اوورز میں 40 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے ہاتھوں شکار ہونے والوں میں شبمن گل، ویرات کوہلی، آر جی شرما، کے ایل راہول اور ہاردک پانڈیا شامل تھے۔
Sri Lanka's young sensation finishes with a maiden five-for🤩#INDvSL📝: https://t.co/PCYHPHAr6B pic.twitter.com/dLKo0UrIJc
— ICC (@ICC) September 12, 2023
دیگر لنکن باؤلرز میں چارتھ اسالنکا نے 4 اور مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
What a day he has! Charith Asalanka shines with his best bowling figures of 4/18!#LankanLions #AsiaCup2023 #SLvIND pic.twitter.com/4yErnlQN8E
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 12, 2023
خیال رہے کہ بھارتی اننگ کے دوران میچ کو آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث چند منٹس کے لئے روکا بھی گیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کے بیٹرز بھی مشکلات کا شکار رہے اور بھارتی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے۔
214 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 41.3 اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت نے 41 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔
India overcome Dunith Wellalage's fighting all-round show to notch up second win in the Super 4 stage of #AsiaCup2023 👌#INDvSL 📝: https://t.co/BBkqm36Lj3 pic.twitter.com/UzWLGenICC
— ICC (@ICC) September 12, 2023
سری لنکا کی جانب سے ڈنتھ ویلا لاگے ناقابل شکست 42 اور دھننجایا ڈی سلوا 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، چارتھ اسالنکا نے 22، سدیرا سمارا وکرما نے 17 اور کوسل مینڈس نے 15 رنز کی اننگ کھیلی۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 9.3 اوورز میں 43 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجہ نے 2،2 اور محمد سراج اور ہادرک پانڈیا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کی سپر فور مرحلے میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جس کے بعد اس نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
𝗧𝗵𝗿𝗼𝘂𝗴𝗵 𝘁𝗼 𝘁𝗵𝗲 𝗙𝗶𝗻𝗮𝗹! 🙌
— BCCI (@BCCI) September 12, 2023
Well done #TeamIndia 👏👏#AsiaCup2023 | #INDvSL pic.twitter.com/amuukhHziJ