مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف اورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری میں رابطہ ہوا، آصف زرداری نوازشریف کو وطن واپسی پرمبارکباد دی۔ رابطہ کے دوران مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
دونوں رہنمائوں کےدوران اس بات پراتفاق کیاگیا کہ ریاست کومعاشی مشکلات سےبچانے کیلئےمل کرکرداراداکریں گے۔عوام کوریلیف دینےکیلئے اہم فیصلے کرنے پربھی اتفاق ہوا۔
دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کوملاقات کی دعوت بھی دی ۔پیپلزپارٹی کی طرف سےگزشتہ رات نوازشریف سے رابطہ کیاگیا تھا۔
دوسری جانب نوازشریف نے چار سال بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، مریم نواز کے ہمراہ جاتی امراء سے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے،اورپارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں اور مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ،ماڈل ٹائون میں ہونےوالےاہم اجلاس میں شہبازشریف ،مریم نواز،اسحاق ڈار،احسن اقبال ،مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں :۔سیاسی مخالفین لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، مریم اورنگزیب
مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نوازشریف نے رہنمائوں اور کارکنوں کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو مہنگائی بے روزگاری اور دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔
اجلاس کے بعد خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا سب کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہیے۔شریف خاندان نے سب سے زیادہ جھوٹے مقدمے اور سزائیں کاٹی ہیں کسی کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہونے چاہئیں۔
اس موقع پر سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے پاس ہے،،نوازشریف فٹ اور الیکشن ضرور لڑیں گے۔