کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سےفرار مزید 10 قیدی واپس جیل پہنچ گئے۔جیل حکام کےمطابق واپس آئے قیدیوں کی تعداد 151ہوگئی جبکہ 65 اب تک مفرور ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل شہاب صدیقی نےکہا کہ کچھ قیدیوں کو گرفتارکیاگیا اوربعض رضاکارانہ طور پر واپس آئےہیں,عید کےدنوں مزید 10 قیدی رضا کارانہ طوپرواپس آگئے۔
نئےتعینات ہونےوالےملیرجیل کے سپرٹینڈنٹ نےایس پی ملیرانوسٹیگیشن کوخط میں انکشاف کیاگیا کہ جیل سے 216 قیدی فرارہوگئےتھے لیکن اصل تعداد 225 ہےجیل میں فائرنگ سے 12قیدی اورمختلف اسٹاف ارکان زخمی ہوئےتھے,فرار ہونے کے دوران فائرنگ سے قیدی طاہر خان ہلاک بھی ہواتھا۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ جیل سےقیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے، مقدمہ پولیس مقابلہ،اقدام قتل اورڈکیتی سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے






















