بہاولپور میں چولستان جیپ ریلی کے دوران فیصل شادی خیل کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے معاملے پر کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبین اور ریسر کمیونٹی کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں معروف ریسرز رونی پٹیل، جعفر مگسی، سعود مجید اور محمود مجید نے شرکت کی۔ ریسرز کا مؤقف تھا کہ موٹراسپورٹس ایونٹس میں حادثات معمول ہوتے ہیں، لہٰذا ڈرائیور کے خلاف کارروائی کو بلاجواز سمجھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور ریسرز کے درمیان مقدمہ واپس لینے کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور تاحال کوئی حتمی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ چولستان جیپ ریلی شیڈول کے مطابق جاری رہے گی ۔
اجلاس کے بعد کمشنر مسرت جبین چولستان سے بہاولپور روانہ ہو گئیں۔





















