پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2کامیابی سے لانچ کر دیا گیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے سیٹلائٹ لانچ کیا گیا، سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت بڑھائے گا، سیٹلائٹ منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافہ، مشاہدات کی تسلسل اور درستگی بہتر ہوگی، سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا، مقامی ای او 2 پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری ظاہر کرتا ہے۔





















