وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے ایم نائن پر المناک حادثے کا سخت نوٹس لے لیا ، آئی جی موٹرویز کو فوری تحقیقات اور ٹائرز کی سخت چیکنگ کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے ایم نائن پر ہونے والا حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے جس پر دلی دکھ ہوا، وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ موٹروے پر آنے والی ہر گاڑی کے ٹائرز کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی زائد المعیاد ٹائرز والی گاڑی کو کسی صورت موٹروے پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
عبدالعلیم خان نے کمرشل گاڑیوں کی خصوصی نگرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نجی گاڑیوں کا بھی باقاعدہ معائنہ کیا جائے اور موٹروے پر داخلے کیلئے طے شدہ معیار ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔






















