اسٹاک مارکیٹ نےبجٹ والے دن نئی تاریخ رقم کردی،پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے بند ہونے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا،ہنڈریڈ انڈیکس 383 پوائنٹس کے اضافے سے 122024 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نے 970 پوائنٹس بڑھکر 122611 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو بھی چھوا، فارما، سیمنٹ،ریفائنری،اسٹیل اور فرٹیلائزرز کمپنیز کے شیئرز میں خریداری ہوئی،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی نظریں بجٹ پر ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















