رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں مویشیوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوگیا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ سے بڑھ کر5 کروڑ97 لاکھ ہوگئی۔
سروے رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھینسوں کی تعداد4 کروڑ63 لاکھ سے بڑھ کر4 کروڑ 77 لاکھ ہوگئی۔ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ27 لاکھ سےبڑھ کر3 کروڑ31 لاکھ ہوگئی۔
اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ملک میں بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا، بکریوں کی تعداد8 کروڑ70 لاکھ سے8 کروڑ94 لاکھ ہوگئی۔
ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا، گدھوں کی تعداد 59 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ ہوگئی، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، اونٹوں کی تعداد 12 لاکھ برقرار رہی۔






















