وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عید کے دنوں میں صفائی انتظامات پرسینٹری ورکرز کو دس ہزار فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپیغام میں صفائی انتظامات پر سینٹری ورکرز کوشاباش دی،عیدالاضحیٰ پرستھرا پنجاب کے ورکرزنےلگن اورمحنت سےفرائض سرانجام دیئے۔
وزیراعلی پنجاب نےکہا شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کا اعلی معیار قائم کیا،ان تمام ورکرز کو بطور شاباش 10ہزارفی کس دینے کا فیصلہ کیاہے، مجھے آپ سب کی قدر ہے آپ سب کا شکریہ






















