وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ، اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے تمام رہنماؤں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چوہدری سالک حسین کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کے لیے بھی عید مبارک کا پیغام دیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رابطوں کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




















