امریکا کا دورہ مکمل کرنے کےبعد بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستان کاسفارتی وفد لندن پہنچ گیا، سفارتی وفد برطانیہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرے گا۔
سفارتی وفدکو بھارت کے ساتھ جنگ،پاکستان کےموقف سےآگاہ کیاجائےگا،سفارتی وفد پیرسےاپنی سرگرمیوں کا آغاز کرےگا،بلاول بھٹو زرداری کا برطانیہ کے 3اہم تھنک ٹینکس سےخطاب بھی شیڈول ہے، پاکستانی وفد برطانوی پارلیمنٹ کےاجلاس میں بھی شریک ہوگا۔
گزشتہ دنوں پاکستان کا سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکا پہنچا تھا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں، امریکی کانگریس ارکان اور دیگر حکومتی ارکان سے ملاقاتیں کیں۔






















