ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے،مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
اسی حوالے سے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے،اسلام آباد انتظامیہ کا قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تلف کرنےکیلئےآپریشن جاری ہے،عید کے پہلے روز تقریبا 1362 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں،
چیئرمین سی ڈی اےکےمطابق عیدپرپہلے روز47 ہزارچھوٹے،33 ہزارسےزائد بڑے جانورقربان کیےگئے،مرکزی کنٹرول سےفول پروف سیکیورٹی اورٹریفک انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے،جانوروں کی آلائشیں، اوجھڑیاں وغیرہ مختص جگہوں پرہی تلف کریں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے ایک لاکھ سے زائد ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ مصروف عمل ہے،پنجاب میں تین دن بلا تعطل صفائی مہم جاری رہے گی۔سڑکوں کو عرق گلاب اور فینائل سے دھویا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے شہری بھی انتظامیہ سے تعاون کریں






















