ریلوے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کروا لیا، کارروائی لانڈھی میں ٹیکنیکل مدد سے کی گئی، گرفتار ملزمان میں دو مرد فاروق، اظہر اور ایک خاتون شیلا شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس میں سفر کرنے والی خاتون کو نشہ آور اشیاء کھلا کر بیہوش کر دیا اور عنایہ کو اغواء کر کے لے گئے ، واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔
پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور لانڈھی میں چھاپہ مار کر بچی کو بحفاظت بازیاب کروایا۔ بعد ازاں بچی عنایہ کو والدہ شگفتہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔






















