واشنگٹن کے پاکستان ہاؤس میں پارلیمانی سفارتی مشن کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکی کانگریس کےاراکین بشمول جیک برگمین،ٹام سوزی، ریان زنکے اور دیگر شریک ہوئے ، بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے دو جماعتی امریکی قانون سازوں کے گروپ سےملاقات کرکے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کواجاگر کیا ۔
پاکستان ہاؤس میں عشائیہ پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے دیا ، امریکی ارکان کانفریس سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاس وفد کو امن کا اہم مشن سونپا ہے، جس میں بھارت سے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا شامل ہے، بھارت کا چوبیس کروڑپاکستانیوں کیلئےپانی بند کرنے کا عندیہ ایک وجودی خطرہ ہے، بھارت نے یہ اقدام کیا تو یہ جنگ کےاعلان کے مترادف ہو گا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم یہاں آپ سے اپیل کرنے آئے ہیں کہ امریکا ہمارے اس امن مشن میں ساتھ دے ۔






















