سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو طبیت بہتر ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پر پی آئی سی منتقل کیا گیا جہاں ان کے ای سی جی سمیت مختلف ٹیسٹ کیئے گئے جن کے نتائج حوصلہ افزاء آنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کو ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور طبیعت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دی گئی ، خواجہ سعد رفیق کو ذہنیسکون اور آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔






















