ملک میں پانی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،واپڈا نے پانی کی دستیابی اور آمد کےاعداد و شمار جاری کر دیئے۔
ملک میں قابل استعمال پانی کےذخائر میں مسلسل گراوٹ جاری ہے،واپڈا کی جانب سے پانی کی دستیابی اور آمد کے اعداد و شمار کےمطابق 4 روزمیں پانی کے قابل استعمال ذخیرے میں 7 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ کمی ریکارڈ کی گئی،آج ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 38 لاکھ 56ہزارایکڑ فٹ ہے
واپڈا رپورٹ کےمطابق پانی کےقابل استعمال ذخیرےمیں گزشتہ روزکی نسبت ایک لاکھ 88 ہزارایکٹر فٹ کمی ہوئی،دریائےسندھ میں پانی کی آمد میں 10 ہزار کیوسک کمی ہوگئی،دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں 2600 کیوسک کمی ہوئی،چشمہ بیراج میں پانی کی آمدمیں 2500 کیوسک کمی ریکارڈکی گئی، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 500 کیوسک بڑھ کر19 ہزار 800 کیوسک ہوگئی۔



















