حافظ آباد میں شوہرکےسامنےخاتون سےاجتماعی زیادتی کرنےوالادوسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس نےملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
واقعہ ڈیرھ ماہ قبل مانگٹ اونچا کے علاقہ میں ہوا،ملزمان نے 4 روز قبل واقعے کی ویڈیو وائرل کی تو انکے خلاف مقدمہ درج ہوا،گینگ ریپ کیس کا ایک ملزم خاورگزشتہ روز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے2 ساتھی فرارہیں،جن کی تلاش جاری ہے۔





















