خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں ہونے والے دھماکے میں عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر زاہد اللہ نے تصدیق کی کہ عباس آفریدی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔






















