وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 90 روز کی معافی کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،سیکرٹری داخلہ کےسزامعافی کے حکم نامےسے450اسیران مستفید ہونگے،پنجاب کی جیلوں سے270 قیدی رہا ہوکر اہلخانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔
سیکرٹری داخلہ نےسزامعافی پاکستان پریزن رولز1978کےرول216کےمطابق دی،مخیرحضرات کیجانب سےجرمانےکی ادائیگی، اچھے کردار کے باعث بھی قیدی رہا ہوئے،پریزن رولزکےمطابق سزامعافی کا حکم مخصوص قیدیوں پرلاگو ہوتا ہے
دہشت گردی، فرقہ واریت،جاسوسی، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمی پرسزایافتہ قیدی مستفیدنہیں ہونگے،اس کے علاوہ قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغواکےمجرمان،مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات کے قیدی بھی مستفید نہیں ہونگے۔






















