پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج نیا ریکارڈ نہ بناسکی,بلند ترین سطح سے نیچے بند ہوئی،عید تعطیلات اور بجٹ کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ نے دوران ٹریڈنگ 122000 پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا،آخری کاروباری گھنٹے میں فروخت کے دباو سےمارکیٹ بلندترین سطح برقرار نہ رکھ سکی۔ہنڈریڈ انڈیکس کی 158 پوائنٹس گر کر 121641 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 25 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے ساڑھے 85 کروڑ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا،خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔





















