ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کو مسترد کردیا۔
تہران میں تقریب سے خطاب کے دوران ایرانی رہبر اعلیٰ نےکہا کہ ایران کے جوہری پروگرام میں امریکا مداخلت نہیں کر سکتا،یورینیم کی افزودگی کرنی چاہیے یا نہیں،واشنگٹن ہمیں بتانے والا ہوتا کون ہے۔
علی خامنہ ای کہا امریکا خود ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے تو ہمیں کیسے روک سکتا ہے،امریکا چاہتا ہے کہ ہم ہر چیز کیلئے اس پر انحصار کریں۔
خیال رہےکہ جوہری پروگرام پر امریکی تجویز اومان نے ہفتے کے روز ایران تک پہنچائی تھی جس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔






















