لاہور میں بغیر شناختی کارڈ کےمسافر بس کے ٹکٹ جاری کرنے پرپولیس نےمعروف ٹرانسپورٹر کو گرفتار کرکےریکارڈ قبضہ میں لےلیا۔
پولیس کےمطابق کارروائی نیازی اڈا پرکی گئی،معروف ٹرانسپورٹر اور یوٹیوبر مسافروں کو شناختی کارڈ کے بغیر بس کے ٹکٹ فراہم کر رہا تھا،آٹھ جعلی شناختی کارڈوں پر پوری بس کےمسافروں کی انٹری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی،پولیس نے تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔
پولیس کےمطابق اشتہاری ومفرورملزمان کی گرفتاری کےلیےٹریول ایک سافٹ ویئراستعمال کیاجاتا ہے،نیازی بس سروس پرسافٹ ویئرمیں جعلی انٹریاں کی جارہی تھیں،پولیس کےمطابق سواریوں کی شناخت چھپانے سے اشتہاری یا دہشت گردوں کوسہولت کاری مل سکتی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہےکہ اشتہاری ومفرورعیدکےدنوں میں آبائی گھروں کوسفرکرتےہیں۔






















