نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا چین پاکستان کی درخواست پر سی پیک کو کابل تک توسیع دینے پر رضا مند ہے۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےاسحاق ڈار نےکہاکہ خطےمیں تسلط کا بھارتی خواب چکنا چور ہو چکا،بالا دستی کے دعوے بھی ہوا میں اڑ گئے،پاکستان کی سفارتی کامیابی پرانڈیامیں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،پاکستان نے مؤثر انداز میں حقائق دنیا کے سامنے رکھے،عالمی برادری کو بتایا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا،البتہ دشمن نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے،تمام سیاسی جماعتوں نےمتحدہوکرموفا کا ایک ہی ڈرافٹ پر اتفاق رائے کیا۔
اسحاق ڈار نےمزیدکہا وزیراعظم خود بھی سفارتی محاذ پرسرگرم ہوئے اورشٹل ڈپلومیسی کی وجہ سےکامیابی ملی، روس کو نظر انداز نہیں کیا گیا،طارق فاطمی کی ڈیوتی لگائی کیونکہ وہ روسی زبان جانتے ہیں،طارق فاطمی روس میں اہم ملاقاتیں کر چکے ہیں جو سود مند رہیں،
نائب وزیراعظم نےکہا ترکیہ میں ملاقات اہم اور نتیجہ خیز رہی،ہمارے موقف پر ترکیہ اور آذربائیجان میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،22اپریل سے10مئی کی کامیابی پر دوست ممالک کے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہیں،چین کی فارن منسٹری سے اچھا بیان سامنے آیا جو دوطرفہ تعلقات کی وجہ سے ممکن ہوا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ 10ارب ڈالر تک باہمی تجارت پر اتفاق ہوا،دہشتگردی سےمتعلق ایران اورپاکستان کاایک ہی مؤقف ہے۔






















