وزارت آئی ٹی کے ترقیاتی بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے43 فیصد سے زائد کٹوتی تجویز کر دی گئی،صرف ایک سال میں 10 ارب 40 کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی۔
وفاقی بجٹ 2025-26 میں آئی ٹی سیکٹر کو دی جانے والی ترجیحی حیثیت کےحکومتی دعووں کی نفی ہوگئی۔آئندہ مالی سال کے لیےوزارت آئی ٹی کے ترقیاتی بجٹ میں 43فیصد سے زائدکمی تجویز کی گئی ہے،ترقیاتی بجٹ میں 10 ارب 40 کروڑ روپےکی کٹوتی کی گئی ہے۔
وزارت آئی ٹی کے لیے 13 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے،وفاقی حکومت 3 ارب 64 کروڑ روپے اپنے وسائل سے خرچ کرےگی جبکہ 9 ارب 88 کروڑ روپے کے بیرونی وسائل حاصل کیےجائیں گے۔ گزشتہ مالی سال وزارت آئی ٹی کا ترقیاتی بجٹ تیئیس ارب بانوے کروڑ روپے تھا۔






















