ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا،معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔
ترجمان اقتصادی امورڈویژن کےمطابق پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان قرض پروگرام طےپاگیا،پاکستان کی جانب سےسیکرٹری اقتصادی امورڈویژن ڈاکٹرکاظم نیازجبکہ اے ڈی بی کی جانب سےکنٹری ڈائریکٹر ایمافین نےتیس کروڑ ڈالرقرض معاہدے پردستخط کئے۔
ترجمان کے مطابق پروگرام کامقصد اصلاحات کےذریعےوسائل کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پانچ سوملین ڈالرکی پالیسی پرمبنی ضمانت بھی دی،مجموعی طور پراے ڈی بی کا یہ آٹھ سو ملین ڈالرکا پروگرام ہے۔





















