آزاد کشمیر میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں 6 جون سے 9 جون 4 روزہ عید کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھرمیں 6 سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔






















