مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر ایوان میں مودی پر تنقید کر رہے ہیں ۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کی طرف بڑھ رہا ہے، 9مئی اور 10 مئی والا پاکستان مختلف ہے، 10مئی کے بعد قوم متحد ہو گئی، ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ خطے میں امن چاہتے ہیں، دنیا کو بتا رہے ہیں جارحیت کا جواب جارحیت سے دیں گے۔
آگے کا راستہ ہمارے لئے چیلنج اور امتحان ہے، مودی پر بھارت میں بھی تنقید ہو رہی ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر ایوان میں مودی پر تنقید کر رہے ہیں، مودی دنیا میں بھارت کا مقدمہ لے کر جاتا ہے تو اپوزیشن ساتھ ہوتی ہے،ہمیں یہی کرنا چاہیے، پاکستان کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کی طرف بڑھ رہا ہے،
دنیا کو بے وقوف بنانے میں بھارت آگے رہا ہے، دنیامیں بھارت کی بات سنی جاتی رہی ہے لیکن اس جنگ میں وہ بے نقاب ہوئے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی کا کہناتھا کہ بھارت نے اپنے وفود میں اپوزیشن کو بھی آن بورڈ لیا ہے، کیا سفارتی وفد کیلئے اپوزیشن میں سے کوئی رکن نہیں تھا؟ اس موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہیے، شاہ محمودقریشی نے سفارتی سطح پر کافی وقت گزارا،ان سے بات کرنی چاہیے تھی، سفارتی وفود کے حوالے سے سب سے بات کرنی چاہیے، ہم متحد ہو گئے ہیں، ہم نے دشمن کو پچھاڑ دیا لیکن وہ حماقت کرے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بھارت کسی کی پراکسی بن کر ہی کام کر رہاہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ہمارے خلاف اسرائیلی ڈرون استعمال ہوئے،ہم نےآواز نہیں اُٹھائی، اگلے ایک سے 2 سال پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں۔



















