متحدہ عرب امارات نے 20ممالک کے شہریوں کیلئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگا دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں 20 ممالک کے شہریوں کو دبئی کے وزٹ ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔
20ممالک کے شہریوں پرعائد کی گئی پابندی کو فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں زائد قیام اور غیر قانونی ملازمت کی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔
جن ممالک پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہےان میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون،سوڈان، کیمرون،نائیجیریا،لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ،کانگو، روانڈا،برکینا فاسو، گنی بسا، اور کوموروس شامل ہیں۔
یہ فیصلہ یو اے ای کے ایک نئے ویزا نظام کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہےجس کے مطابق نائجیریا کے ایسےشہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جن کی عمریں 40سال سے کم ہیں۔