پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں ایک بڑے دہشتگرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 1, 2025
پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف زبردست آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
صدر ، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کا پولیس کو خراج تحسین۔#PunjabPolice… pic.twitter.com/CtrxkveZeB
ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ مبارک کے علاقے میں کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے خارجی دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 1, 2025
پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف زبردست آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے. pic.twitter.com/RAqG2I4M2V
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہشتگرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے اور انہوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس پر حملہ کیا لیکن پولیس کی بروقت کارروائی نے ان کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا۔
علاقے کو محاصرے میں لے کر ایک مربوط آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کی گرفتاری یقینی بنائی جا سکے۔
وزیر داخلہ کی پولیس کو شاباش
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی گئی اور اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور جہنم واصل کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈی جی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے اور پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔
وزیر اعلیٰ کی شاباش
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب پولیس کو شاباش دی اور کوٹ مبارک میں کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کو سراہا۔
اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔






















