بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس پر بروری چوک کے قریب دھماکے کا نشانہ ایک گاڑی بنی جس میں سوار 4 افراد زخمی ہوئے۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا اور اس کی شناخت محمد نبیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں بلاول، محمد انور اور عبد الظاہر شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کا ہدف ایک مخصوص گاڑی تھی تاہم دھماکے کی نوعیت اور اصل ہدف کے بارے میں تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔






















