پاکستان نے بنگلہ دیش کو آخری میچ میں شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
Full house at Gaddafi Stadium for #PAKvBAN 3rd T20I! Thank you, Lahore! 🏟️🇵🇰❤️#ClashOfGreen pic.twitter.com/QGRaga3xqs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور پاکستان کو 197 رنز کا ہدف دیا۔
Late strikes from the bowlers as Pakistan are set a target of 197 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025
Our chase commences soon 🎯#PAKvBAN | #ClashOfGreen pic.twitter.com/RD6VV3ZXkX
مہمان ٹیم کی جانب سے پرویز حسین 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ تنزید حسین نے 42 ، توحید ہریدوئے نے 25 اور کپتان لٹن داس نے 22 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2- 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان اور فہیم اشرف نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں گرین شرٹس نے 197 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر کے 0-3 سے سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے ناقابل شکست 107 رنز کی اننگ کھیل کر ٹی 20 کیرئیر میں اپنی پہلی سنچری سکور کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
First ever TON for wicketkeeper-batter Mohammad Haris — what a brilliant knock! 💯👏#PAKvBAN | #ClashOfGreen pic.twitter.com/v04HXyXG0P
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025
دیگر بیٹرز میں صائم ایوب نے 45 اور حسن نواز نے 26 رنز اسکور کئے۔






















