سیلزٹیکس کی مدمیں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیلزٹیکس کی مدمیں ایف بی آرکو727 ارب روپے موصول ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیلزٹیکس کی مدمیں ایف بی آرکو642 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیلزٹیکس کی مدمیں وصولیوں میں سہ ماہی بنیادوں پر5 فیصدکی نموہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں سیلزٹیکس کی مدمیں ایف بی آرکو691 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔مالی سال 2023 میں سیلزٹیکس کی مدمیں ایف بی آرکومجموعی طورپر2.592 ٹریلین روپے موصول ہوئے تھے۔