پنجاب میں ڈیڑھ سال کےدوران خوارج کےحملوں کی رپورٹ مرتب کرلی گئی،پنجاب پولیس نےڈیڑھ سال کے دوران خوارجی دہشت گردوں کے اکتیس حملے ناکام بنائے۔
آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نےکہا ڈی جی خان میں بائیس اورمیانوالی میں نو خوارجی حملے ناکام بنائے،ڈی جی خان میں22،میانوالی میں خوارج کے9حملےناکام بنائےگئے،پنجاب پولیس کی جوابی کارروارئی میں43خارجی دہشتگردہلاک ہوئے،خوارج کیخلاف کارروائی کےدوران15پولیس اہلکارشدیدزخمی ہوئے۔
آئی جی پنجاب عثمان انورکا کہنا ہے کہ خوارج کیخلاف فقیدالمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں،بارڈر ایریازکی پولیس چیک پوسٹوں کومزید مضبوط کیا گیا ہے،سرحدی پولیس چوکیوں کوجدید تھرمل امیجنگ کیمروں، گنز اور ٹیکنالوجی سے لیس کیاگیا ہے،ٹرائی بارڈرسرحدی تھانوں اورچوکیوں پرتعینات پنجاب پولیس اہلکار الرٹ ہیں۔






















