انسداد دہشت گردی کی عدالت (اےٹی سی ) نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عزیز اللہ خاں خٹک کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزا سنا دی۔
پراسیکیوشن کے مطابق عزیز اللہ خاں خٹک کو رواں سال فروری میں ساہیوال کے نیو بائی پاس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے قبضے سے 2040 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کیے گئے تھے۔
عدالت نے مجرم کو ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت 17 سال اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (7 اے ٹی اے) کے تحت 14 سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں سزائیں مجموعی طور پر 31 سال بنتی ہیں۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق مجرم عزیز اللہ خٹک تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا، تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔






















