رکن قومی اسمبلی اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما گل اصغر بگھور نے کہا کہ بھارت نے ہم پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا لیکن ہم نے دن کی روشنی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جو وہ ساری زندگی نہیں بھولے گا۔
معرکہ حق کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنونشن رکھنا اس لیئے ضروری تھا، چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ، بھارت نے پاکستان پر میزائل مارے ، وہ ہمیں فلسطین سمجھ رہے تھے ، مظفر آباد میں ہمارا ایک بزرگ شہید ہوا، بچے شہید ہوئے ، پاکستان کے سارے ملک کی قیادت اکھٹی بیٹھی ،ہم نے فیصلہ کیا کہ جواب دیں گے ، انہوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا ہم نے دن میں جواب دینے کا فیصلہ کیا ، اگر کوئی باہر سے بندہ حملہ آور ہو تو ہم ایک ہیں ، ہم ان کا منہ توڑ دیں گے ، مودی جب گجرات کا وزیراعلیٰ تھا تو اس نے مسلمانوں کا قتل عام کیا، یہ گجرات کا قصائی ہے ، اس نے مسلمانوں کی مساجد اور گھر تباہ کیئے ۔ جب یہ وزیراعظم بنا تو پاکستان پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے لگا۔ آج استحکام پاکستان پارٹی اپنی مسلح افواج کو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں ڈرون بھیجے ، ہم نے ان کے ڈرون اپنی بندوقوں سے مار گرائے ۔ مشکل میں بھائی کام آتے ہیں، جس طرح چین نے ہمارا ساتھ دیا، دوسرا ہمارا اسلامی براردر ملک ترکیہ نے ہمیں ڈرون دیئے ۔ ہمارے برادر مسلمان ملک آذربائیجان کے شہریوں نے پاکستان کی حمایت میں ریلیاں نکالیں ، پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ آج پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی سر فخر سے بلند کر کے چل رہے ہیں، یہ سر فخر سے بلند ہماری فوج نے کیئے ہیں، ہماری پاک فوج نے ہمت کا مظاہرہ کیا ۔



















