استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان خوشاب میں منعقد معرکہ حق کنونشن میں شرکت کیلئے میانوالی ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب میں صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا صوبائی اور مرکزی قیادت کی جانب سے بھر پور استقبال کیا جائے گا جبکہ شہریوں بڑی تعداد کنونشن میں شرکت کیلئے پنڈال پہنچ چکی ہے جہاں اپنے لیڈر کا بے صبری سے انتظار کیا جارہاہے ۔






















