وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کردیا۔
لیپ ٹاپس تقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری میں تعمیر شروع ہو جائےگی،کوشش ہےکوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے۔ لیہ یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں
وزیراعلی نےکہا قوم کومیزائل نہیں فتنہ تباہ کرتا ہے،جب قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے توکوئی ہمیں نہیں ہرا سکتا، دشمن کو دھول چٹانے پرفیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئرچیف کو خراج تحسین پیش کرتی ہو،اب کسی میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنے کی جرات نہیں،جو فتنہ فساد کرنے والوں کے بہکاوے میں آئے،وہ آج جیلوں میں ہیں۔






















