نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنےقومی انسدادپولیومہم کی پہلے4 روزکی تفصیلات جاری کردیں۔
چار روز میں ملک گیر سطح پر 90 فیصد بچوں کو پولیو ویکسینیشن دی گئی،پنجاب میں 91 فیصد، سندھ 87 فیصد، کےپی 93، بلوچستان میں 89 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 81 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، آزاد کشمیر96، گلگت بلتستان میں 97 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی
نیشنل ای او سی نے قومی انسداد پولیو مہم کی پہلے 4 روزکی تفصیلات جاری کردیں





















