پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری جاری ہے جبکہ مختلف محکموں کی جانب سے ڈیمانڈ ڈرافٹ محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کردیا گیا ہے۔
تمام محکموں کی جانب سے مجموعی طور پر 1988 ارب روپے کی اسکیمیں سالانہ ترقیاتی بجٹ 2025-26 کے لیے بھیجی گئیں جبکہ بجٹ کا سب سے بڑا حصہ بلدیات ، روڈ سیکٹر اور ٹرانسپورٹ کے لیے مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نے 418 ارب ، روڈ سیکٹر کی 350 ارب ، ٹرانسپورٹ سیکٹر نے 200 ارب روپے کی اسکیمیں شامل کرنیکی شفارشات کیں۔
محکمہ ہائوسنگ اینڈ اربن پلاننگ 160 ارب ، محکمہ زراعت کی 85 ارب ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے 125 ارب ،محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کی 90 ارب، اسکول ایجوکیشن کی 110 ارب کی اسکیمیں بجٹ میں شامل کرنے کے لیے تجویز کی گئیں۔
دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 330 ارب کا ترقیاتی بجٹ ڈیمانڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ پی اینڈ ڈی تمام محکموں کی جانب سے بھیجے گئے بجٹ ڈرافٹ کومختلف محکموں کے ساتھ مشاورت کے بعد فائنل ڈرافٹ تیارکرے گا جس میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کے لیے دیمانڈ کیے گئے حجم کوکم کر کے 1100 ارب روپے تک لایا جائیگا۔





















