ڈونلڈ ٹرمپ اور عدلیہ میں ٹھن گئی،فیڈرل کورٹ نےامریکی صدر کو ٹیرف کے تقرر سے روک دیا،عدالت نے کہا ٹرمپ کو محصولات مقررکرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکردی،وائٹ ہاؤس نے کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا غیرمنتخب ججوں کا کام نہیں کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ قومی ایمرجنسی سے کیسے نمٹا جائے،عدالتی بغاوت قابو سے باہر ہو چکی ہے۔
دوسری جانب ایلون مسک حکومت کا بجٹ کم کرنےکی پرجوش کوششوں کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدہ ہو گئے ،وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کی حکومت سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔






















