پی ایس ایل اور پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کیوں نہیں سماء اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اور پاک بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے پیچھے آئی سی سی کے سربراہ نکلے،سیزفائر کے باوجود ہاک آئی کمپنی نے پی سی بی کو پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا۔
ہاک آئی کمپنی نے پی سی بی کو جواب دیاکہ جنگ کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اپنا اسٹاف نہیں بھیجنا چاہتے،پی سی بی نے ہاک آئی کمپنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،انٹرنیشنل کھلاڑی ٹیم یہاں موجود ہے،ہم آپکے اسٹاف کو صدارتی لیول کی سکیورٹی،بلٹ پرووف گاڑیاں دینگے۔
آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ کے پریشر میں ہاک آئی کمپنی نے پاکستان آنے سے انکار کیا،آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز اور سیریز کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔






















